جمرود، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن بی بی شہید کی برسی تقریبات میں بھر پور شرکت کریگی، قاصر علی آفریدی

جمعرات 26 دسمبر 2019 16:47

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر کا اجلاس زیر صدارت خیبر پی ایس ایف کے صدر قاصر علی آفریدی کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ایس ایف کے عہدیداروں خاندران آفریدی، احباب علی، جنید سحر آفریدی،شبیر احمد سمیت کثیر تعداد میں پی ایس ایف کے کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پی ایس ایف قاصر علی آفریدی نے کہا کہ تنظیم کے سینکڑوں کارکنان شہید بے نظیر کی برسی تقریبات میں شرکت کیلئے لیاقت باغ روانہ ہونگے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ بی بی کی برسی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں