اے سی تنگی کا مختلف بازاروں کادورہ

جمعہ 24 جنوری 2020 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء)ڈپٹی کمشنرچارسدہ عدیل شاہ کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرتنگی عدنان جمیل نے آٹے کی میعاراورقیمتوں کے تعین کے حوالے سے مختلف بازاروںکادورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرتنگی عدنان جمیل نے شیرپائوبازار،بوچھے پل ،پرانگ غازآڈہ اورمیرزہ ڈھیرکادورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوںنے دکانوں میں آٹے کی معیاراور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پرعدنان جمیل نے دکانداروں کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ سرکاری نرخ کے مطابق عوام پرآٹے کی فروخت کویقینی بنائیں بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں