پشاور، ایل آرایچ اور ایچ ایم سی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

منگل 21 اگست 2018 14:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں عید کی چھٹیوں کیلئے عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگادی گئیں،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا عملہ عید کی چھٹیوں میں ڈیوٹی پر حاضر رہے گا ،ایمرجنسی سمیت تمام سروسز 24 گھنٹے فعال رہیں گی، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے عملے کو عید کی چھٹیوں کے دوران حاضر رہنے کی ہدایات دی ہیں جبکہ عید کی چھٹیوں میں ڈیوٹی کی انجام دہی کیلئے تمام ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ رہنے کی بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنیاور ہسپتال آنیوالے زخمیوں و مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ادھر بکرا عید کے موقع پر ایچ ایم سی کے ہسپتال ڈا ئریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اکبر نے ڈاکٹروں ودیگرعملے کی موجودگی اور مریضوں کیلئے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں ،عیدپرتمام مریضوںکیلئے معمول کے مطابق آپریشن تھیٹرز،اوپی ڈی،ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی،ریڈیالوجی اینڈ پتھالوجی ، او ٹی فارمیسیز سروسز بحال رہیں گی اوروارڈز میں طبی سروسزکی بر وقت فراہمی بھی مہیا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں