پشاورضلع کونسل نے مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس کے لئے گیارہ ارب ستائیس کروڑ روپے بجٹ کی منظوری دیدی

منگل 25 ستمبر 2018 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پشاورضلع کونسل نے مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس کے لئے گیارہ ارب ستائیس کروڑ روپے بجٹ کی منظوری دیدی،شہر کی ترقی کے لیے ستر کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ضلع کونسل پشاور کا اجلاس کنونئیر سید قاسم علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں آئندہ مالی سال دوہزار اٹھارہ انیس کیلئے گیارہ ارب ستائیس کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا،ناظم پشاور عاصم خان کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں پشاور آئس منشیات بحالی سنٹر اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا ،بجٹ میں شہر کی ترقی کے لئے ستر کروڑ روپے مختص کئے گئے ،ضلع کونسل کے بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کے لئے دس ارب سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ،ضلعی بجٹ پر کٹ لگانے پر ضلع ناظم نے اپنی ہی حکومت سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ،ضلع ناظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال تینتیس کروڑ روپے کٹوتی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں