پشاور،ایس جی افسران کی گریڈ19اورپی ایم ایس افسران کی گریڈ18میں ترقی

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:04

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء)گریڈ۔18 سے پی سی ایس۔ ایس جی افسران کی گریڈ 19 میں اور پی ایم ایس افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ریگولر بنیادوں پر ترقیوں کے نتیجے میں مجاز حکام نے فوری طورپر عوامی مفاد میں چار افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر پلاننگ آفیسر محکمہ معدنیات عرفان اللہ (PCS-SG BS-19) کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح محکمہ زراعت میں سیکشن افیسر منظور احمد آفریدی (PMS BS-18) کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ( ایچ آر ڈی ونگ) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی ایم آر یو ، چیف سیکرٹری افس کے کوآرڈی نیٹرکاشف اقبال جیلانی (PMS BS-18) کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری (Reg-II) اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپیارٹمنٹ تعینات کیا گیا( ان کے پاس ڈی ایس (پالیسیز) E&AD کا اضافی چارج بھی ہوگا) جبکہ محکمہ صحت کے سیکشن آفیسر مجیب الرحمان (PMS BS-18) کو تبدیل کرکے محکمہ انتظامیہ میں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری (کابینہ) تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹلشمنٹ ڈپیارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں