بانی چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کارکنوںکا پشاور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ

بدھ 8 مئی 2024 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) بانی چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کارکنوںنے پشاور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ۔ کیمپ میں پارٹی کارکنان اور ارکین اسمبلی نے شرکت کی۔پشاور پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے بانی چیئر مین کی رہائی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ۔ ایم پی اے فضل الہی کے سربراہی میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی۔

۔

(جاری ہے)

کیمپ کے شرکاء نے بانی چیئر مین کی رہائی کے لئے نعرے لگائے۔۔ کیمپ میں شریک پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کا کہنا تھا کہ بانی چیئر مین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ بانی چیئر مین کی رہائی کے لئے تمام کارکنان رہائی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ بھوک ہڑتالی کیمپ آج دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا ۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ بانی چیئر مین کی رہائی کے لئے تمام کارکنا ن اور رہنما ایک آواز ہیں ۔ بانی چیئر مین کو فی الفور رہا کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں