ایجوکیشن کونسل کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے، سید انس تکریم

منگل 20 نومبر 2018 23:37

پشاور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی ترجمان سید انس تکریم کا کا خیل نے کہاہے کہ موجودہ تعلیمی نظام کو ایک نئے ایجوکیشن کنٹریکٹ کی ضرورت ہے جس میں سرکاری اداروں کا کڑا احتساب اور قوانین اور ضابطوں پر عمل یقینی بنایا جائے، ضرورت اس امر کی ہے کہ غریب اور امیر کو یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست یقینی بنائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اداروں میں احتساب کا عمل ناپید ہونے اور سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہی کے دبانے پر پہنچا دیا ہے ایک تعلیمی بورڈ تمام صوبے کیلئے بہترین امتحانات لیتا تھا اب اٹھ تعلیمی بورڈز نے بد عنوانی اور لاقانونیت میں ایک مثال قائم کی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں،ایلیمنٹری ایجوکشن فاونڈیشن اور فرنٹیر ایجوکیشن فاونڈیشن کو پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ ضم کرکے غریب طلبا کی نجی اداروں میں ووچر سکیم پر مفت تعلیم کو یقینی بنایا جائے اور ایک ایجوکیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے جب تک اداروں کو قانون اور ضابطوں کے مطابق نہیں چلایا جائیگا، بد عنوان عناصر کا کھوج لگا کر سزا نہیں دی جائے گی، اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر تعیناتیاں نہیں ہونگی اور جب تک حکومت مخلصانہ اور معیاری کوشش نہیں کرے گی تعلیمی نظام بہتر نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

آٹھ تعلیمی بورڈ کو غیر سیاسی کرکے معیاری اور شفاف امتحانات لینے کے قابل بنایا جائے کسی اضافی ادارے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں