گیس بچت کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کیلئے واک کاانعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سوئی نادرن گیس انتظامیہ مردان نے گیس بچت کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کیلئے واک کاانعقادکیاگیا،جس کی قیادت ریجنل منیجرتاج علی مروت نے کی ،واک میں گیس حکام فوادعلی،پیرماجدشاہ،فاروق قادراورخالد خان سمیت دیگرسینکڑوں کارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر’’گیس بچائوکیش بچائو‘‘کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

واک شوگرملزسے شروع ہوکرایم ایم سی ہسپتال کے سامنے ختم ہوگئی۔واک سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجرتاج علی مروت نے کہاکہ واک کامقصدگیس کے غیرضروری استعمال کوروکنا اورصارفین کوسردیوں سے بچائوکیلئے متبادل تجاویزدینا اورگیس ہیٹرکے استعمال کوکم سے کم کرنامقصودہے۔انہوںنے کہاکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ گیس بچائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں