ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور

سابق گورنر پنجاب سے ندیم پہلوان کی ملاقات ، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 8 مئی 2024 20:34

ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اوورسیز پاکستانی ملک عمر اورملک چاند بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے ، ہمیں مخالفت برائے مخالفت اور نفاق کو چھوڑ کر بھرپور اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا بصورت دیگر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور اس کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محمد ندیم پہلوان نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے لیے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اتحاد کے بغیر ممکن نہیں ۔ابتر معاشی حالات اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کے لئے زندگی گزارنا محال ہے ۔ اس موقع پر اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں