پشاورٹریفک وارڈن نے ٹریفک خلاف ورزی پرتین اراکین صوبائی اسمبلی

ڈاکٹرسمیراشمس،بہادرخان اور ملک شوکت کوچالان کردیا

پیر 17 دسمبر 2018 19:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پشاورٹریفک وارڈن نے ٹریفک خلاف ورزی پرتین اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹرسمیراشمس،بہادرخان اور ملک شوکت کوچالان کردیا۔

(جاری ہے)

تینوں اراکین صوبائی اسمبلی نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی جنہیں200روپے کاچالان کیاگیا ڈاکٹرسمیراشمس کاتعلق پی ٹی آئی ،ملک شوکت کا تعلق تحریک انصاف پی کی48مردان جب کہ بہادر خان کا تعلق پی کی16دیر عوامی نیشنل پارٹی سے ہے ٹریفک وارڈن 700افرادکوسیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اب تک چالان دے چکی ہے جن میں یہ تین اراکین صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں چالان پشاور امن چوک میں دیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں