پشاورہائیکورٹ نے فاٹا انٹرم ریگولیشن کیس کی سماعت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردئیے

منگل 18 دسمبر 2018 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پشاورہائیکورٹ نے فاٹا انٹرم ریگولیشن کیس کی سماعت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردئیے ۔پشاور ہائی کورٹ میں فاٹا انٹرم ریگولیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ عدالتی احکامات کے باوجود فاٹا میں عدالتی نظام قائم نہیں کیا گیا،خیبر پختونخوا کابینہ نے جون میں منظوری دی تھی لیکن ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ایک ماہ میں سابقہ فاٹا میں نظام قائم ہونا چاہئیے تھا ۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں