فاٹا انضمام کی خوشی میں ضلع مہمند میں مشاعرے کا انعقاد

پیر 21 جنوری 2019 15:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی مناسبت سے ضلع مہمند میں خصوصی مشاعرے کا انعقاد کیاگیا۔مشاعرے میں معروف شعراء اباسین یوسفزئی، بخت زادہ دانش ،اقبال شاکر، عنایت اللہ ضیاء ،حسین احمد صادق ،ظفر خان ظفرفاروق فراق ، ثاقب آفریدی ،افسر افغان اور شوکت سواتی سمیت درجنوںشعرا نے شرکت کی جبکہ سامعین کی ایک کثیرتعداد بھی مشاعرے میں شریک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کالم نگار مورخ اور شاعر شمس مومند نے فاٹاانضمام کے تناظر میں پختون اتحاد اور نئے سال کو مشترکہ طور پرمنانے کی مناسبت سے قبائلی اضلاع کی تاریخ کے سب سے بڑے مشاعرے ( زہ دہ پختون دہ قافلو سرہ زم)کا اہتمام کیا تھا۔مشاعرہ ضلع مہمند کے ڈگری کالج یکہ غنڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت معروف شاعر ادیب اور کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کی۔

(جاری ہے)

اپنے صدارتی کلام پیش کرنے سے قبل انھوں نے اپنے خطاب میں انضمام اور اس عظیم الشان مشاعرے کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہے اس لیے انہیں حالات کا ادراک کرنے کے لئے خود کو علم و فن سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے ملکی ترقی کے لئے اظہار رائے کی آزادی کو ناگزیر قرار دیا۔ اباسین یوسفزئی نے سامعین کے ذوق و شوق اور ہمت کی داد دی اور کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی میں ایسے سامعین نہیں دیکھے جنھوں نے چار گھنٹے کھڑے ہوکر بغیر کسی افراتفری اور شوروغب کے مشاعرہ سنا ہو۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مہمند قوم کے نوجوان اور بزرگ اپنے بھائیوں پختون شعرا کو کس حد تک اہمیت دیتی ہے اور انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انھوں نے شمس مومند سمیت مشاعرے کے منتظمین کی ادبی کوششوں کو سراہا۔ اور آخر میں اپنا انتہائی دل آویز کلام پیش کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں