تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،زاہدندیم

جمعرات 23 مئی 2019 14:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) رمضان المبارک میں ٹریفک مسائل اور عید خریداری کرنے والوں کی آمدورفت کے لئے سڑکوں اور فٹ پاتھ کو تجاوزات سے صاف کرنے کے لئے ناظم ٹائون ون پشاور زاہد ندیم کی ہدایت پرجمعرات کے روز بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے کوہاٹی ، سرکلر روڈ، رامداس، ڈبگری، نمکمنڈی اور قصہ خوانی کو کلیئر کردیا گیا ہیں جبکہ تجاوزات آپریشن کے دوران ایک ٹرک سامان ضبط کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹائون ریگولیشن آفیسر محمد رحمان خٹک کی نگرانی میں اے ٹی او آر ایازدرانی ،چیف ڈیمالش انسپکٹر زفضل محمود اورقیصرباچا نے ڈیمالش عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے تجاوزات مافیا سے سڑکوں اور فٹ پاتھ کوواگزار کرایاہے جبکہ فٹ پاتھ پر پڑے سامان کو ضبط کرکے واپس نہ دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔اس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ٹائون ون ناظم زاہد ندیم نے کہاکہ تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور تجاوزات آپریشن میں ضبط شدہ سامان کسی صورت واپس نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا ہوگئی جس سے عید خریداری کرنے والے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میںمشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں