ٌپشاور، انڈسٹریل سٹیٹ حیات آباد کارخانوں کے ملازمین کا کنڈا مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہر

اتوار 21 جولائی 2019 22:15

ٰ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) انڈسٹریل سٹیٹ حیات آباد کارخانوں کے ملازمین نے کنڈا مافیا کے خلاف انڈسٹریل اسٹیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے کہا کہ بجلی کے بلا جواز کنڈوں کی وجہ سے بجلی بار بار چلی جاتی ہے جس سے ہم مزدور تو پریشان ہیں ہی انڈسٹری مالکان کا بھی سکون برباد ہوچکا ہے مزدوروں کا کہنا تھا کہ جب یہ کنڈے ڈالنے والے لوگ بجلی تاروں پر ناجائز کنڈا ڈالتے ہیں تو کارخانوں کو بجلی چلی جاتی ہے دن میں دس سے پندرہ مرتبہ ایسا ہوتا ہے اور کئی کارخانوں کاتو بجلی کا نظام بھی خراب ہوگیا ہے مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کا کنڈا مافیا کے خلاف پیسکو حکام اور تھانہ حیات آباد میں شکایت بھی کی ہے لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا مزدوروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کنڈا مافیا کو نہ روکا گیا تو مزدور مزید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کنڈا مافیا کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے تاکہ کارخانوں کو جو ان کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے اور بار بار بجلی چلی جاتی ہے اس کا ازالہ ہوسکے اس پر کارخانوں کے مالکان کا بھی کہنا تھا کہ پیسکو نے کنڈا سسٹم کو ختم کرنے کیلئے فنڈ بھی رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ کنڈا مافیا موجود ہے اس سے پیسکو کو بھی نقصان ہوتا ہے حکومت کو بھی اور کارخانہ مالکان کو بھی کیونکہ بجلی ٹرپ ہونے سے مزدور بھی بیروزگار ہورہا ہے لہٰذا کنڈا مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں