ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ و ریجنل صدور کا اجلاس

جمعہ 23 اگست 2019 15:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ و ریجنل صدور کا اجلاس ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز کے کمیٹی روم شامی روڈ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر صفیان حقانی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس میں محکمہ ایکسائز میں دوسرے محکموں سے لائے گئے افراد کو غیر قانونی طریقوں سے ڈپیوٹیشن یا شیڈول پوسٹ کے علاوہ ایڈجسمنٹ کو غلط قرار دیا گیا اور ایسے اقدامات کی پرزور مذمت کی گئی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری زاہد اقبال نے بھی ایسے اقدامات کو محکمہ کے ملازمین کے خلاف ظالمانہ اقدام قرار دیا اور اس حوالے سے ملازمین کی تشویش سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں آئی ٹی کے نمائندہ وفد نے بھی شرکت کی اور ایسوسی ایشن کے ہر طرح کے اقدامات کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں کانسٹیبلان کے تحفظات کو بھی دور کیا گیا۔ اجلاس میں 27اگست کو جنرل باڈی کا اجلاس بمقام ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز شامی روڈ پر طلب کیا گیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں