سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات خیبر پختونخوا کا صوبے میں توانائی کے جاری منصوبوں پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:16

پشاور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) سیکرٹری محکمہ توانائی وبرقیات خیبر پختونخوا محمد زبیرخان نے صوبے میں جاری توانائی کے بعض منصوبوں پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ افسران کوہدایت کی ہے کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں ہرصورت مکمل کئے جائیں کیونکہ مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں توانائی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرزاہداخترصابری،چیف پلاننگ آفیسرمحکمہ توانائی ذین اللہ شاہ،ڈائریکٹرمقصودانور، واجدنواز، قیوم زمان، پلاننگ آفیسرملک لقمان، حبیب اللہ شاہ اورخرم درانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمد زبیر خان نے توانائی کے بعض منصوبوں میں درپیش مسائل اورکام کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دورکی جائیںاور مسائل کے حل کے لئے فیصلہ سازفورم کو موثر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ توانائی سے وابستہ افسران کو ہدایت کی کہ توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے باقاعدہ پلان ترتیب دیا جائے جس میں منصوبوں کو معیاری اوربروقت مکمل کرنے کے لئے اہداف مقررہوں۔ انہوں نے توانائی شعبے کے افسران کو ویسٹ انرجی ریسورس کے وسائل کوبروئے کارلانے کے لئے سروے کرنے پر زوردیا۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ بجلی کی نعمت سے محروم اضلاع میں زیرتعمیر منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز میں280منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جن میں باقی ماندہ آئندہ سال مکمل کرلئے جائیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری توانائی نے متعلقہ منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکو منی مائیکروہائیڈل پراجیکٹس کی مقررہ مدت تک تکمیل ہرصورت ممکن بنانے اورجلد ازجلد مکمل شدہ منصوبوں کو کمیونٹیزکے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں