خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت

پشاور میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات حمیداللہ شاہ کی نگرانی میں 143.82 ملین روپے کی اہم معدنیات کی نیلامی

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت پر جمعرات اور جمعہ کے روز پشاور میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات حمیداللہ شاہ کی نگرانی میں 143.82 ملین روپے کی اہم معدنیات کی نیلامی ہوئی۔مذکورہ نیلامی میں ڈائریکٹر جنرل حمید اللہ شاہ سمیت ڈائریکٹر ایکسپلوریشن عامر محمد،ڈائریکٹر لائسنسنگ یعقوب نواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر منرل ماجد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹٹیگیشن ریاض خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

نیلامی میں سینکڑوں بیڈرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیرمعدنیات نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوںکے مطابق نیلامی خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور اس میں قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی وزیر معدنیات نے کہا کہ نیلامی میں شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔نیلامی میں چونا،گرینائٹ،فیلڈ سوپر،کرو مائٹ،کوپر ،بیروت اور ماربل وغیرہ جیسی معدنیات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل معدنیات حمیداللہ شاہ نے کہا کہ بہت جلد خیبرپختونخوا کی حکومت معدنیات کے شعبے میںقومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے گی جس سے خیبرپختونخوا کو زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں