خیبرپختونخوا:ہیلتھ کیئرکمیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین احتجاجا مستعفی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان کے جنوبی صوبے خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئرکمیشن کے درمیان اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی ، کمیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین احتجاجا مستعفی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رحیم نے اپنا تحریری استعفیٰ سیکرٹری صحت کوارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد رحیم نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ صحت کی مداخلت پرعہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن انسانی وسائل کے شدید بحران کا شکار ہے جبکہ محکمہ صحت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ایک سرکاری مراسلے کے مطابق کمیشن کے کلیدی عہدیداروں کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے۔11 ڈائریکٹرز کی اسامیاں پہلے سے خالی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی بے جا مداخلت سے ادارے کے امور ٹھپ اور بورڈ اف گورنرز مفلوج ہوگیا ہے،اس صورتحال کے باعث کمیشن کے زیراہتمام ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بھی غیر فعال ہو کر رہ گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں