آلودگی کاسبب بننے والے پلاسٹک بیگز میں خرید و فروخت نہ کی جائے،مجسٹریٹ مس وزیر

پیر 21 اکتوبر 2019 12:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) کنٹونمنٹ افسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ،ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس شبیر محمد،محمد عقیل،خان گل بمعہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کیساتھ صدر کے شفیع مارکیٹ،لیاقت بازار کا دورہ کرتے ہوئے پولیتھین پلاسٹک بیگ کے خاتمے کے لئے تاجروں اور شہریوں میں ماحول دوست اور دوبارہ قابل استعمال کپڑے کے تھیلے تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر نے کہا کہ بازاروں میں تمام اسٹیک ہولڈر کو آگاہی بھی دی جارہی ہے کہ وہ آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والے پلاسٹک بیگز میں خرید و فروخت نہ کریں۔انہوں نے دوکانداروں و دیگر مالکان کو ہدایات کی کہ خریداری کے لئے آنیوالے صارفین کو ماحول دوست تھیلے اور ڈیگریڈیبل بیگز فراہم کریں تاکہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کا خاتمہ ہوسکے۔کینٹ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں انفورسمنٹ سٹاف روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرینگے خلاف ورزی کی صورت میں مال ضبط دوکانوں کو سیل کرکے بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں