سینئر صحافی مریب احمد مہمند انتقال کر گئے

بدھ 13 نومبر 2019 18:06

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) سینئر صحافی مریب احمد مہمند جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ شبقدر میں ادا کر دی گئی۔مرحوم ایکسپریس گروپ سے وابستہ تھے اور مہمند پریس کلب کے بانی اراکان میں سے تھے۔وہ کافی عرصے سے عارضہ جگر میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ اور صحافی برادری سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا امداداللہ نے مرحوم کی مثبت صحافت کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں