پشاور،ایم پی اے غزن جمال کی بطوروزیراعلیٰ فوکل پرسن تقرری

پیر 18 نومبر 2019 23:12

پشاور۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) حکومت خیبرپختونخوا نے ممبر صوبائی اسمبلی غزن جمال PK-110 کی تقرر ی وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے نئے ضم شدہ اضلاع۔ (NMDs ) اور تیز رفتار عملدرآمد پروگرام۔

(جاری ہے)

(AIP ) کی نگرانی کے لئے کی ہے نئے ضم شدہ اضلاع (NMDs ) میں ترقیاتی اخراجات کی دیکھ بھال اور وزیر خزانہ خیبر پختونخوا اور محکمہ منصوبہ سازی و ترقی کے ساتھ کام بھی کریں گے۔ وہ اس سلسلے میں پیشرفت سے وزیر اعلیٰ کو ہر مہینے اور جب بھی ضرورت ہو آگاہ کریں گے۔ اس امر کا اعلان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں