پشاور،حکومت اورنانبائیوں میں مذاکرات ناکام،پیرسے ہڑتال کااعلان

جمعہ 17 جنوری 2020 23:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) صوبائی حکومت اور نانبائیوں کے درمیان روٹی کی قیمت کے تعین کیلئے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد نانبائی ایسوسی ایشن نے پیر کے روز سے ہڑتال کا اعلا ن کر دیاہے۔نانبائی ایسوسی ایشن نے آٹے کا نرخ بڑھ جانے پر پکی پکائی روٹی کی نئی قیمت کا تعین کرنے کا مطالبہ حکومت سے کیا تھا جس کیلئے متعدد مرتبہ حکومت اور ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کہ ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

تاہم جمعہ کے روز ہونے والی ملاقات میںبھی صوبائی وزیر قلندر لودھی اور نانبائی وفد کے مابین ملاقات میںروٹی کے نرخ سے متعلق فیصلے پراتفاق نہ ہوسکا جس پرنانبائیوں کی تنظیموں کا اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں انجمن نانبائیان خیبر پختونخوا حاجی محمد اقبال نے اعلان کیا کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی اور آٹے کی قیمت کئی گنا بڑھ جانے کے باوجود نانبائیان خیبر پختونخواکاروٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ نہیں مان رہی لہذا ہمارے پاس ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں