رقوم کی تقسیم پر بھکاری آپس میں لڑ پڑے

بھکاریوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے اور روڈ پر ہنگامہ آرائی

جمعہ 3 اپریل 2020 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) رقوم کی تقسیم پر بھکاری آپس میں لڑ پڑے بھکاریوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے اور روڈ پر ہنگامہ آرائی کی ۔

(جاری ہے)

صدر روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر غیر مستحقین نے اپنے ڈھیر ے ڈال دیئے ہیں غیر مستحقین بھکاری صبح سے رات گئے گئے تک شاہرائوں پر پھرتے ہیں مال روڈ پر مخیر حضرات کی جانب سے بیکر سٹور کے باہر بھکاریوں کو 10ہزار روپے دیئے جس پربھکاری آپس میں لڑ پڑے بھکاریوں کے لڑنے کے باعث پانچ پانچ ہزار کے دونوں نوٹ بھی پھٹ گئے جبکہ شہری اس کاتماشہ دیکھتے رہے اور ان کی ویڈیو بناتے ہو ئے اسے سوشل میڈیا پروائرل کیا لاک ڈائون کے باوجود شہر میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بھکاریوں کے ایک دوسرے پر حملے کے بعد پولیس کی نفری کو طلب کیا گیا جنہوں نے تمام بھکاریوں کو تھانہ منتقل کر دیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں