سول ڈیفنس، خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کورونا سے بچاو کیلئے ماسک اور حفاظتی کٹس کی تیاری شروع

پیر 6 اپریل 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) ، سول ڈیفنس، خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کورونا سے بچاو کے لئے ماسک اور حفاظتی کٹس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ شہری دفاع خیبر پختونخوا نے اس سے قبل 10ہزار لیٹر سینٹائزر کی تیار کیا جیسے صوبہ خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر اور عوام میں مفت تقسیم کیا گیا۔ شہری دفاع کیزیر انتظام اب 20ہزار ماسک اور 10 ہزار حفاظتی کٹس کی تیاری پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سول ڈیفنس فہد اکرام قاضی کے مطابق شہری دفاع کے رضاکار عوام اور سرکاری دفاتر کو کورونا سے بچاو کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک اور حفاظتی کٹس کی تیاری کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈاریکٹر سوشل ویلفیئر، خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ معذور، بیوہ و نادار خواتین سے سلائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آئیندہ چند دنوں میں مطلوبہ حدف حاصل کر لیا جائیگا جیسے سرکاری دفاتر اور عوام میں مفت تقسیم کیا جائیگا۔فہد اکرام قاضی نے کہا کہ حفاظتی کٹس کی تیاری سے نہ صرف کورونا سے بچا جا سکے گا بلکہ نادار خواتین کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں