پشاور،ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے کورونا کو شکست دے دی

بدھ 1 جولائی 2020 23:50

پشاور۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) ڈائریکٹر ارکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے کورونا کو شکست دے دی ان کا رزلٹ نگیٹو آگیا ڈاکٹر عبدالصمد نے ایک ماہ قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو پازیٹیو آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنٹائین کر دیا تھا، تاہم گزشتہ روز انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو نگیٹو آگیا ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک خطر ناک بیماری ہے جس سے بچنے کیلئے اختیاطی تدابیر کی اشد ضرورت ہے اور اسکا مقابلہ سماجی دوری سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں