عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی بالخصوص آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے، کمشنر ڈیرہ

منگل 4 اگست 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر کی 8یونین کونسلز ، ڈیرہ دیہات Iاور IIمیں صفائی ستھرائی بالخصوص آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے۔ اس سلسلے میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ کی ہدایت پر ڈبلیو ایس ایس سی، ٹی ایم اے اور محکمہ بلدیات نے مشترکہ طور پر انتظامات کرتے ہوئے ضلع بھر میں صفائی ستھرائی بالخصوص عید الاضحی کے دوران آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے بنیادی طور عارضی ڈمپنگ گرائونڈ میں منتقل کیا گیاجس کے بعد دوسرے ڈمپنگ گراؤنڈ میں مستقل طور پر منتقل کرنے کے بعد تمام مقامات کو جراثیم کش ادویات اور چونے کے چھڑکائو سے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

واضع رہے کہ عید الاضحی سے قبل کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے ضلع بھر میں صفائی مہم کا افتتاح بھی کیا تھا جس کے دوران ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے کی جانب سے مہم کا فوری آغاز کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عیدالاضحی سے قبل جامع مساجد کے رُوٹس کی صفائی سمیت چونے کا چھڑکائو بھی کیا گیا ۔ ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم کی جانب سے صفائی کے بہتر اور بروقت اقدامات کو عوامی حلقوں میں بھی کافی پذیرائی ملی ہے۔

ڈبلیو ایس ایس سی کے دفتر سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں تمام یونین کونسلز میں "ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن پالیسی-"کو استعمال کیا گیا جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کی 33گاڑیوں سمیت 30پرائیویٹ گاڑیاں بھی زیر استعمال لائی گئیں جبکہ اس موقع پر327اہلکار اپنے فرائض کی احسن طور پر بجاآوری میں شب و روز کوشاں رہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں