ملتان جانیوالی والی مہرایکسپریس پراچانک چھاپہ ،بغیرٹکٹ سفرکرنیوالے متعددمسافرجرمانہ

منگل 11 اگست 2020 22:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان ریلوے پشاورڈوویژن کے ڈی سی اوطاہرمروت نے ملتان جانیوالی والی مہرایکسپریس پراچانک چھاپہ مارکرٹرین میں بغیرٹکٹ سفرکرنیوالے متعددمسافروں کوموقع پرجرمانے کردئیے اورآئندہ کیلئے سخت وارننگ دی کہ اگر کسی کوبھی ٹرین میں بغیرٹکٹ کے سفرکرتاہواپایاگیاتوسخت سے سخت کارروائی کی جائے گی بغیرٹکٹ کے سفرکرنیوالے مسافروں کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔

(جاری ہے)

درایں اثناڈی سی اوریلوے پشاورڈوویزن طاہرمروت نے بسال ریلوے سٹیشن اورجھنڈ ریلوے سٹیشن پرواقع خوردنی اشیاکے اسٹال پر غیرمغیاری اشیاء فروخت کرنے پراسٹال مالکان کوجرمانے کرکے ایندہ کیلئے آئندہ کیلئے واضح کیاہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر کسی قسم کے غیرمغیاری اشیاکوفروخت کرنے میں کوی پایاگیاتوبلاتمیزکاروای کی جائیگی اورپشاورڈویزن میں چلنے والی تمام ٹرینوں میں مسلسل کسی بھی وقت کسی بھی جگہ بغیرٹکٹ سفرکرنیوالوں کے خلاف ایکشن لیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں