پیسکو ٹاسک فورسز بنوں سرکل کا مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن

بدھ 23 ستمبر 2020 17:37

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) بجلی چوری اور بقایاجات کی ریکوری کے لئے پیسکو ٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے ڈومیل،رورل 1،بنوں سٹی 2 ڈی آئی خان،کینٹ ڈی آئی خان،ٹانک 1،اورکرک سب ڈویژنز کے علاقوں میں آپریشن کیا۔

پیسکوکے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف رورل 1 سب ڈویژن ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کنڈوں کے استعمال پر5 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کر دی گئی ،ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں 2 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کردی گئی ،سٹی 2 ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میںکاروائی کے دوران 3 افراد کے خلاف ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر ایف آئی آردرج کردی گئی ہے،نادہندہ گان سے 0.04 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،15 میٹروں کو چیک کیا گیا،ٹانک 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں 12 کنڈوں کو ہٹایا گیا،2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ،کرک سب ڈویژن کے علاقو ں میں نادہندگان سے بقایاجات کی مد میں 0.02 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،18 کنڈے ہٹائے گئے۔

(جاری ہے)

پیسکو نے کنڈوں اور بجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا ہے کہ بجلی چوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے انہیں گرفتارکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں