پشاور،خزانہ میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

منگل 20 اکتوبر 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) خزانہ کے علاقہ لڑمہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 24سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لنڈے سڑک پر لڑمہ کے قریب جوہرولد جمروز نامی نوجوان جارہا تھا کہ اس دوران راستہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعہ کی رپور ٹ درج کرلی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں