پشاور، مالی سال2020-21کیلئے گنے اور چقندر کاکنٹرول بورڈ خیبر پختونخو تشکیل

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) حکومت خیبر پختونخوا نے مالی سال2020-21کیلئے گنے اور چقندر کاکنٹرول بورڈ خیبر پختونخو تشکیل دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کین کمشنر/ڈائریکٹر خوراک خیبر پختونخوا مذکورہ بورڈ کے چیئرمین ہونگے جبکہ بورڈ کے اراکین میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈائریکٹر صنعت، رجسٹرار کو آپریٹیو سوسائیٹیز خیبر پختونخوا ، صوبے میں چینی کے ہرکارخانے سے ایک ایک نمائندہ گنے کے کاشتکاروں سے متعلقہ مل ایریا سے درج ذیل افراد خزانہ شوگر مل پشاور سے حاجی سکندر خان، پریمیئر شوگر مل مردان سے اکرام اللہ خان اور چشمہ شوگر مل ڈی آئی خان سے ڈاکٹر وحید اللہ علیزئی بورڈ کے اراکین ہونگے۔

اس امر کا اعلان محکمہ خوراک حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں