خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک عاطف خان سے جنوبی کوریا کے سفیر سو سنگ پیؤ کی ملاقات

پیر 14 جون 2021 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان سے جنوبی کوریا کے سفیر سو سنگ پیؤ (Such Sangpyo) نے پشاور میں ملاقات کی. ملاقات میں آئی ٹی سیکٹر میں مختلف مجوزہ منصوبوں پر بیرونی سرمایہ کاری کے مواقعوں کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عاطف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت انتظامی امور میں شفافیت، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبائی برآمدات بڑھانے کیلئے خیبرپختونخوا کے محکمہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مختلف منصوبے زیرِ غور ہے جن کو اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے گا۔

ملاقات میں سیکرٹری محکمہ ایس ٹی اینڈ آئی ٹی،منیجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عاطف خان نے کورین سفیرسے خیبرپختونخوا کے آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے مجوزہ منصوبوںن کے قیام سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ کورین سفیر نے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میںن دلچسپی کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کو تکنیکی اور مالی معاونت کی یقین دھانی بھی کرائی۔ کورین سفیر نے کہا کہ جنوبی کوریا اور خیبرپختونخوا کی حکومت مختلف منصوبوں کی تفصیلات ایک دوسرے کو فراہمی کے بعد کورین حکومت کی طرف سے مذکورہ منصوبوں کیلئے مالی وتکنیکی تعاون کیلئے حکمت عملی طے کریںگی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں