خیبر پختونخوا اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کا دوسرا اجلاس

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کا دوسرا اجلاس بروز جمعرا ت ایبٹ آباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ کے دفترمیں رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی وکمیٹی کے چیئرمین نزیر احمد عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ میروایس نیاز، ممبران صوبائی اسمبلی زبیر خا ن ، حا جی قلند خا ن لو دھی ، زینت بی بی، نعیمہ کشور خان،با بر سلیم سوا تی ،ارشد ایو ب خا ن ،طفیل انجم، ڈپٹی سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی انعا م اللہ خا ن چغرمٹی، ضلع ایبٹ آباد،ما نسہرہ ،ہر ی اور بٹگرا م پولیس کے متعلقہ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اجلاس میں ضلع ایبٹ آباد،ما نسہرہ ،ہر ی پوراور بٹگرا م میں امن وامان، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام، ڈی آ ر سیز، پولیس کی کار کردگی، ان کی مشکلات اور دوسرے مسائل کے بارے تفصیل سے غور و خوض گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مذکورہ اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین نزیر احمد عباسی نے کہا کہ پو لیس کا معا شرہ میں بہت بنیادی رو ل ہے ہر قسم کے کرا ئمز کو کنٹرو ل کر نا پو لیس کی ذمہ دا ری ہے اس کے سا تھ سا تھ محکمہ پو لیس کو مذید سہو لیات کی فرا ہمی کی ابھی اشد ضرو رت ہے ۔

انہو ں نے کہا ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے لئے 4914 پو سٹو ں کی منظوری ہو چکی ہے جس میں دس فیصد خوا تین کو کو ٹہ ہے اور اس کے سا تھ سا تھ 732 ٹریفک وا ڑڈن کی بھی جلد بھر تی ہو گی ۔انہو ںنے کہا ڈی آر سی میں ایسی لو گو ں کو رکھا جا ئے جو دیا نتدا ری اورخلوص نیت سے فیصلہ کر نے کے اہل ہو ں اور غیر جانبداری سے فیصلہ کر سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ منشیات کے حوا لے سے ہزارہ ڈویژن میں پولیس کو خصوصی توجہ دینی چاہئیے اور اس پر قا بو پا نے کے لئے ایک جا مع پا لیسی بنا نی ہو گی ۔

انہو ں نے کہا کہ بچو ں کے سا تھ زیا دتی کے بہت زیا دہ وا قعا ت رو نما ہو رہے ہیں یہ ہما رے معا شرے میں ایک بڑی لعنت ہے جوکہ تشویش کی بات ہے اس لئے اس پر ہم سب نے ملکر کا م کر نا ہے اوراس لعنت کو اپنے معا شرے سے ختم کر نا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہلمٹ اور بغیر لا ئسنس کے مو ٹر سا ئیکل کے خلاف مہم کو مزید تیز کر نے کی ضرو رت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ چھور ویلی کا جو بھی ضلع بٹگرا م اور کو ہستا ن کے در میاں مسئلہ چل رہا ہے اس کے حل کے لئے کمیٹی اپنی سفا ر شا ت وزیر اعلیٰ کو بھیجے گی تا کہ اس کا فوری حل تلا ش کیا جا سکے اور آئندہ امن و امان کا مسئلہ نہ پیش آئے ۔

انہو ں نے کہا اگرچہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے صوبے کی پولیس دوسرے صوبو ں کی پولیس سے کئی حوالوں سے بہتر ہے اس کے باوجود اس میں مزید بہتر ی لانے کی اب بھی بہت گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسین اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ جس سے عملی طور بہتری لائی جاسکے۔ن اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے کمیٹی کے چیئرمین کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ایبٹ آباد میں منعقد کرایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں