پشاور پولیس کارروائی، آئس اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، آئس برآمد

اتوار 26 مارچ 2023 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) ایس ایچ او تھانہ انقلاب خالد خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر نواحی علاقہ میں آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم سید نورکا تعلق بنات کلے سے ہے، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر آدھا کلو گرام سے زائد آئس بھی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس اور دیگر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں