وزیرصحت کے پی کا بشری بی بی کی صحت سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو خط

حکومت خیبرپختونخوا کے طبی ماہرین کو بشریٰ بی بی کا معائنہ اور علاج کرانے کی اجازت دی جائے، خط کا متن

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) وزیرصحت خیبر پختون خوا کی جانب سے بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِصحت خیبر پختون خوا نے اپنے خط میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، استدعا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کے طبی ماہرین کو بشریٰ بی بی کا معائنہ اور علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔وزیرِصحت خیبر پختون خوا نے اپنے خط میں کہا کہ میں نے 3 اپریل کو مراسلہ ارسال کیا تھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ خط میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کے شوہر، سابق وزیرِ اعظم نے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں