سرکاری محکمے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر دیں، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و جنگلی حیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے حجرہ مکان باغ سوات میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے انتہائی غور سے سنا اور انکے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے حل کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں، زندگی کی ہر سانس خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت میں عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع خصوصاًحلقہ پی کے 6 کے لوگوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے حل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں