خیبرپختونخوا میں بارشوں وبرفباری کانیاسلسلہ29اپریل تک جاری رہنےکا امکان

منگل 23 اپریل 2024 13:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں بارشوں وبرفباری کانیاسلسلہ 29اپریل تک جاری رہنےکا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کے روزسے بارشوں, تیز ہواؤں کا ایک اور نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان کےپیش نظرپی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے تیز بارشوں کے پیش نظر صوبےکےتمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کےخدشہ کےپیش نظرضلعی انتظامیہ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانیں ۔تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

(جاری ہے)

حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئ ہے۔

حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ کےمطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے ۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں