ڈی آئی خان میں ہلاک دہشتگرد کسٹم پر حالیہ حملے میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی

منگل 23 اپریل 2024 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک 8 دہشت گرد کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد جہانزیب بھی شامل ہے جو کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملے اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ کسٹم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کہ دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے نقل وحرکت کررہے تھے کہ اس دوران دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کردیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقامی آبادی میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کا اندیشہ ہے اور سہولت کارروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں