کس بنیاد پر آصف خان کا نام لسٹ میں شامل کیا گیا ہے یہ تو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،جسٹس شکیل احمد

منگل 23 اپریل 2024 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی آصف خان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیاعدالت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاوکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا ہے درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے نام لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ان کو مشکلات ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ کس بنیاد پر ان کا نام لسٹ میں شامل کیا گیا ہے یہ تو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہی, عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں