انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

جمعہ 3 مئی 2024 22:40

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.40روپے سے بڑھ کر278.50روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں17پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.65روپے سے گھٹ کر279.48روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر297.23روپے سے بڑھ کر297.48روپے ہو گئی اسی طرح27پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر347.75روپے سے بڑھ کر348.02روپے پر آ گئی ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں