وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کا ایل آر ایچ دورہ، آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح

منگل 23 اپریل 2024 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ہسپتال ایکٹنگ ترجمان ناہید جہانگیر کے مطابق وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ایل آر ایچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرز چیئرمین پروفیسر محمد زبیر خان،ممبر بی او جی اسد اللہ چمکنی،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان خٹک، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر طارق برکی،میڈیکل ڈائریکٹر حامد شہزاد،نرسنگ ڈائریکٹر سمیت ہسپتال اعلیٰ حکام موجود تھے جن کی جانب سے مہمان وزیر صحت کو خوش آمدید کہا گیا۔

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ایل آر ایچ دورے کے موقع پر میڈ سرج میں جدید آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ترجمان کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے سید قاسم علی شاہ وزیر صحت کو ہسپتال کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر نے ہسپتال بجٹ،صحت سہولت کارڈ، ماس ایمرجنسی سمیت مالی بحران کے حوالے سے مکمل تفصیل بیان کی۔

چئیرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر محمد زبیر خان نے وزیر صحت قاسم علی شاہ کو ایل آر ایچ میں نرسنگ کالج اور میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے بتایا جس کے بجٹ کی فراہمی کے لیے وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی۔اس دورے کے دوران وزیر صحت کی جانب سے ایل آر ایچ آئی سی یو بیڈز کو 100 تک بڑھانے کی بھی یقین دھانی کرائی گئی۔اختتام پر وزیر صحت قاسم علی شاہ نے میڈ سرج کے سامنے پودا لگایا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مہمان کو شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں