نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ ،صوبائی وزیر ارشد ایوب نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 23 اپریل 2024 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر ارشد ایوب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ ،ارشد ایوب نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات خیبر پختونخوا ارشد ایوب نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ صوبائی وزیر نے پشاور ہائی کورٹ میں علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر دی۔ صوبائی وزیر کی درخواست پر آج سماعت ہوگی ۔ سماعت جسٹس شکیل احمد اور صاحبزادہ اسد اللہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں