پشاور،انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 56 دکاندار گرفتار

ضلعی افسران کی جانب سے 32 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ نوٹسز جاری

منگل 23 اپریل 2024 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے دلہ زاک روڈ، پجگی روڈ،لنڈے سڑک، رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، اندرون شہر بازاروں اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

کارروائیوں کے دوران گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 56 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 32 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اس حوالے سے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں