ریسکیو1122خیبرپختونخواکےریجنل ڈائریکٹر آپریشنز کا ڈسٹرکٹ ریسکو چارسدہ کادورہ

بدھ 24 اپریل 2024 14:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ریسکیو 1122خیبر پختونخواکےریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر میر عالم خان نےا ایمرجنسی ریسکیو 1122آفس ڈسٹرکٹ چارسدہ کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ غیور مشتاق خان نے ریجنل ڈائریکٹر سنٹرل ڈاکٹر میر عالم خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ریسکیو چارسدہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر آپریشنزسینٹرل نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور تمام آپریشنل گاڑیوں کو چیک کیا۔ انہوں نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میرعالم خان نے ریسکیو چارسدہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122چارسدہ کے لوگوں کے سہولت کیلئے کے ہر وقت تیار اور موجود ہے،عوام الناس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو چارسدہ کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کر کے بروقت اطلاع دیں،آپ کی اطلاع پر فوری ریسکیوعملہ جائے حادثہ پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں