ہمیں خزانے پر بوجھ بننے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرنا ہو گا ،سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں میں میٹنگ کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ بابر سلیم سواتی نے اسمبلی سٹاف سے میٹنگ کے دوران اس بات پرزور دیا کہ ہمیں خزانے پر بوجھ بننے کے بجائے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرنا ہو گا اور اس حوالے سے سٹاف کی استعدکار بڑھانے کیلئے مختلف ورکشاپس کا انعقاد بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور سرکاری اوقات کے دوران اپنی قوت صرف دفتری امور پر لگائے۔ بابر سلیم سواتی نے مزید کہا کہ ہم ہر طرح سے اپنے ملازمین کو سہولیات فراہم کریں گے بشرطیکہ کہ ہمیں بھی سٹاف کی طرف سے مثبت رویہ دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ با صلاحیت لوگوں کو ہم آگے لے کر آئیں گے اور جو ملازمین اپنے کام میں سنجیدہ نہیں یا جان بوجھ کر غفلت کریں گے انکے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں