ضلعی انتظامیہ اور سٹی لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام مردان دی تل آباد وی فیسٹیول کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاو کے احکامات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)مردان سعید ا للہ جان نے مردان سپورٹس کمپلیکس میں مردان دی تل آباد ویکے نام سے ہاتھ سے بن ہوئی(ہینڈی کرافٹس)کے مختلف سٹال سے سجے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا جس میں مختلف اقسام کے ہاتھ سے بنے ہوئے ا شیا سجائے گئے تھے جو کہ یقینا قابل دید تھے۔

ضلعی انتظامیہ ایسے تمام اقدام کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہنرمند افراد کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں اس اقدام کا مقصد خواتین کو با اختیار اور تربیت یافتہ ہنر مند بنانا ہے۔ تاکہ معاشرے میں لوہا منوا سکیں۔ مردان دی تل آباد وی فیسٹیول کے موقع پر ریسکیو 1122،سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے سٹال لگائے گئے ہے۔

(جاری ہے)

جو تین دن تک مردان کے عوام کو مفت تفریح فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے نو منتخب جنرل باڈی ممبران کو کارڈز کا اجرا بھی کیا گیا۔ ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے کہا کہ براڈکاسٹر اگر ایک طرف حکومت کی رٹ قائم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ تو صحت اور امن کی فروع میں بھی ا ہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ عوام کو سستی تفریح کیلئے بھی اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ مردان میں منعقدہ فیسٹیول کامیابی سے جاری ہے اور یہ سلسلہ دن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں