صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی، سی ای او واسا ایبٹ آباد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں واسا ایبٹ آباد میں بہتری لانے کے ساتھ اس کے حل طلب مسائل کے حوالے سے شرکاء نے گفتگو اور تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء کو واسا ایبٹ آباد کی استعداد کار، کارکردگی اور درپیش مسائل و چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کا کہنا تھا کہ واسا ایبٹ آبادکی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ تاکہ ایبٹ آبادکے عوام واسا سے بھرپور مستفید ہوسکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق عوام کی حقیقی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے واسا ایبٹ آباد کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں