محکمہ صحت ، اصلاحات نفاذ کیلئے ایک پیج پر ہونا لازمی ہے ، قاسم علی شاہ

ْصوبائی وزیر صحت پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

بدھ 24 اپریل 2024 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے پرانشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی پراونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی کابینہ کررہی تھی۔ اس موقع پر وزیر صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد نبی آفریدی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سراج، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی، ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر فضل و دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر صحت نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ صحت میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے ڈاکٹرز اور حکومت کا ایک پیج پر ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز صوبے کا بیش ایمت اثاثہ ہیں اور ہر طرح کی آفات میں ڈاکٹرز سمیت پورے طبی عملے نے جان پر کھیل کر قوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سے جڑے ملازمین کے مسائل کے بروقت حل اور شنوائی کیلئے انہوں نے ڈاکٹرز کمیونٹی سے ڈاکٹر محمد نبی جان آفریدی کو فوکل پرسن بھی تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پرانشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت کو جاری کاوشوں اور حکومت کیساتھ اصلاحات کے نفاذ پر اپنا موقف پیش کیا۔ وفد نے عبوری حکومت کے دوران ایم ٹی ائیز میں سیاسی طعیناتیوں کو واپس کرنے، دور دراز علاقوں میں بائیومیٹرک اٹینڈنس سے متعلق مسائل اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے رہائش گاہوں کو غیر متعلقہ افراد سے خالی کرانے سمیت دیگر مسائل بارے تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے ہیلتھ سسٹم میں موجود کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں سسٹم سے باہرکرنے اور ہیلتھ کئیر کمیشن کو فعال بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں