۹خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات کا اعلیٰ سطحی اجلاس

!ڈی جی ماحولیات کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے ان کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ٹاسک بھی دیا،فضل حکیم یوسفزئی

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

؁پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سلطان روم، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات خیبر پختونخوا سمیع اللہ اور محکمے کے دیگر آفیسرز نے شرکت کی، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ماحولیات کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے ان کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ٹاسک بھی دیا فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات کی جو ذمہ داری ہے وہ اسے بطریق احسن ادا کرے اور اس حوالے سے مثبت اقدامات اُٹھائے تاکہ محکمہ ماحولیات کی کارکردگی عوام کے سامنے آ سکے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے اور عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے کیلئے بھر پور طریقے سے اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں