زراعت کی ترقی خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں بھر پور اقدامات اٹھارہے ہیں جن کے دورس نتائج مرتب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وفاقی کمیٹی برائے حریف سیزن 2024-25 کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی برائے حریف سیزن کا اجلاس وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزراء زراعت سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر حریف سیزن 2024-25 کے امورکا جائزہ لیا گیا اور حریف سیزن کی پیداوار پر بحث ہوئی۔اجلاس میں رزاعت کی ترقی کے متعلق دیگر اہم عوامل بھی زیرغور لائے گئے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع جان محمد، ڈائریکٹر جنرل کارپ رپورٹنگ سید الطاف شاہ، ڈائریکٹر جنرل سائل اینڈ واٹر کنزویشن یاسین وزیر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں