/سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری میں بڑے پیما نے پر مالی و انتظا می بے ضا بطگیو ں اور بے قا عدگیوں انکشا ف

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری میں بڑے پیما نے پر مالی و انتظا می بے ضا بطگیو ں اور بے قا عدگیوں انکشا ف ہو ا ہے جس کے نتیجہ میں چیمبر کے سیکر ٹری جنر ل سجا د عزیز کوفور ی طور پر معطل کیا گیا ہے جبکہ چیمبر کے ڈپٹی سیکر ٹری ویز ہ سیکشن امجد علی سے 50لاکھ رروپے کی خطیر رقم ریکو ری کی گئی اور مذکورہ خطیر رقم چیمبر کے آفشنل اکا وئنٹ میں جمع کردی گئی ہے اس غبن کے کیس کی پاداش میں چیمبر کے ڈپٹی سیکر ٹری عبدالنا صر کوبھی معطل کیا گیا ہے ۔

سر حد چیمبر آف کا مرس کے صد ر فواداسحق نے چیمبر کی سطح پر بڑے پیما نے پر ما لی سکینڈ ل کو بے نقا ب کر تے ہو ئے فور ی طو رپر ایکشن لیااورHR کمیٹی کے فیصلے کے مطا بق چیمبر کے سیکر ٹری جنر ل سجا د عز یز کو معطل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق چیمبر کے سطح پر بڑ ے ما لی اسکینڈ ل کے انکشاف کے بعد صدر فوا د ا سحق کے سر برا ہی میں ایک اعلی سطحی چھ رکنی تحقیقا تی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی کمیٹی کے دیگر ممبر ان میںسر حد چیمبر کے نا ئب صدر اعجا ز خا ن آفر یدی، سا بق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلو ر، سابق صدور حا جی محمد ا فضل ، ز اہد ا للهشنوار ی، سا بق نا ئب صدر عنایت خا ن شا مل تھے ۔

تحقیقا تی کمیٹی نے چیمبر کی سطح پر ہو نے وا لی سنگین مالی و انتظا می بے ضا بطگیو ں اور بے قا عدگیوں کے حوا لے سے جا معہ انکوئر ای کی۔تفصیلات کے مطا بق ایگز یکٹو کمیٹی کا ایک ہنگا می اجلاس صدر فوا دا سحق کی سر بر اہی میں چیمبر ہائوس میں منعقد ہو ا ۔ جس میں چیمبر کے سینئر نا ئب صدر ثنا ء اللهخان، نا ئب صدر اعجا ز خا ن آفر یدی، ایگز یکٹیو ممبر ا ن جاو ید اختر، محمد ا رشد صد یقی، سید منہا ج الد ین ، فرہاد اسفند یار، نعیم قاسمی، عبد الحکیم شنواری، عفا ف علی خان، حمز ہ ا بر ا ہیم بٹ، جا وید احمد خان، محمد اسما عیل صا فی، منور خور شید، کاشف امین، قرہ العین، کے علاوہ بز نس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیا س احمد بلو ر، سابق صدر و ریا ض ا رشد ، زا ہد اللهشنوا ری، حا جی محمد ا فضل، شیر با ز بلور، سابق نا ئب صدر عنا یت خا ن اور تا جر رہنما شو کت خا ن ، ا ما ن اللهمہمند، ند یم روف نے بطور مبصرین شر کت کی۔

ایگز یکٹو کمیٹی اجلا س کے دوران تحقیقا تی کمیٹی کے سر برا ہ و صدر سر حد چیمبر فو ا د ا سحق نے ممبر ان کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میںسنگین مالی و انتظا می بے ضا بطگیو ں اور بے قا عدگی کے شو ا ئدپیش کئے اور ریکو ری کے حوا لے سے تفصیلی طورپر ایوان کو آگاہ کیا۔اجلا س کے دور ان ایگز یکٹیو کمیٹی نے سر حد چیمبر کے صدر فو ا د ا سحق اور تحقیقا تی کمیٹی کے ممبر ا ن کو مکمل ا ختیا ر دیا ہے کہ وہ تما م معاملا ت کی مکمل چھان بین کر کے تما م ملوث افرا د /ملازمین سے ریکوری کر ے اور انھیں قا نونی کار وائی کر نے سمیت ملازمت سے بر طر فی کا بھی اختیا ر دیا گیا ہے ۔

ا س موقع پرایگز یکٹیو کمیٹی نے متفقہ طورپراس زبر دست کا میا بی پر سر حد چیمبر کے صدر فو ا د اسحق، سینئر نا ئب صدر ثنا ء ا للهخا ن اور نا ئب صدر ا عجا ز خا ن آفر ید ی کو گولڈمیڈل دینے کا اعلا ن بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں